17 اکتوبر 2010 - 20:30

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی ایک دن کیلئے ہٹا کردوبارہ لگانے سے ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن میں ہمیں آزادانہ طور پر شرکت سے روکنے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

کراچی سے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی آزادانہ نقل وحمل کی ذمہ دار حکومت کی سیاسی مصلحت کی پالیسی ہے۔ وفاقی و صوبائی وزیر داخلہ ٹارگٹ میں ملوث ان گرفتار ملزمان کو عوام کے سامنے لائیں جو اپنی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ترجمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ازخود نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110